Cover for District South Waziristan Upper Police
12,633
District South Waziristan Upper Police

District South Waziristan Upper Police

South Waziristan Upper District Police is very professional, punctual, well-trained, cooperative

الوداعی ڈنر — آر پی او ڈیرہ سید اشفاق انور کے اعزاز میں شاندار تقریبڈیرہ اسماعیل خان: ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور کے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار الوداعی ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سول اور عسکری قیادت کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن داود خان, اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد ابوبکر, ضلعی پولیس سربراہان ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک, ایس پیز انویسٹی گیشن، ایف آر پی، سی ٹی ڈی، سٹی، صدر, اور ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔شرکائے تقریب نے ڈیرہ ریجن جیسے مشکل جغرافیے، قبائلی ساخت اور حساس سیکیورٹی ماحول میں آر پی او سید اشفاق انور کی مثالی قیادت، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورس کمانڈر کی حیثیت سے آر پی او نے دہشتگردی، جرائم اور امن و امان کے چیلنجز کا جس پیشہ ورانہ انداز سے مقابلہ کیا، وہ ڈیرہ ریجن کے لیے قابلِ فخر ہے۔ شرکاء نے ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اپنے خطاب میں آر پی او سید اشفاق انور نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری، تھانوں اور چوکیوں کی اپ گریڈیشن، ٹرانسپورٹ فلیٹ میں بہتری، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا قیام اولین ترجیحات میں شامل رہا۔ ان اقدامات سے خطے میں امن و امان کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور سول اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن کے باعث دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کی جدوجہد مؤثر انداز میں آگے بڑھی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے آر پی او سید اشفاق انور کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور سووینئرز پیش کیے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ... See MoreSee Less
View on Facebook
جنوبی وزیرستان اپر پولیس 30مارچ2026(پی آر او) ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشدخان PSP کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ لدھا غفران خان نے کارروائی کرتے ہوئے بدوران ناکہ بندی ملزم ہیبت خان ولد پیر محمد خان سکنہ چلوشتی کے قبضے سے بدوران تلاشی 450 گرام چرس برآمد کی جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ لدھا غفران خان کا کہناتھا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے ... See MoreSee Less
View on Facebook
جنوبی وزیرستان اپر پولیس 23مارچ2026♦جنوبی وزیرستان اپر 23مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر پولیس لائن سراروغہ میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب کا انعقاد۔(پی آر او) تقریب میں لائن افیسر عالمزیب خان ایس ایچ او سراروغہ مقبول خان سمیت دیگر پولیس افسران قبائلی عمائدین اور طلبا نے شرکت کی پرچم کشائی کے موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ وزیرستان اپر پولیس کے چاق و چوبند دستی نے پرچم کو سلامی دی ۔جبکہ شرکاء نے حب الوطنی کے جذبے کے تحت وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس دوران شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔ ہمیں بحثیت پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔ سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بقاء کے لیے مل کر کام کرنا ہے ۔اگر ہماری سوچ میں پاکستان ہو تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزان ہوگا تقریب کے اختتام پر ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جو پولیس لائن سے شروع ہوکر سراروغہ بازار میں اختتام پذیر ہوا اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ... See MoreSee Less
View on Facebook
جنوبی وزیرستان اپر پولیس 22مارچ2026🚔♦جنوبی وزیرستان اپر عید کے موقع پر ایلیٹ فورس کی مثالی کارکردگی(پی آر او) ڈسٹرکٹ کمانڈر ایلیٹ فورس جنوبی وزیرستان اپر ہرصلی خان کی قیادت میں عید کے پرمسرت موقع پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ عید کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں ایلیٹ فورس نے کلیدی کردار ادا کیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشدخان PSP نے ڈسٹرکٹ کمانڈر ہرصلی خان کی قیادت میں ایلیٹ فورس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے جوانوں کو شاباش دی اور ان کے جذبۂ خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے بھی ایلیٹ فورس کی بروقت کارروائیوں، نظم و ضبط اور مستعدی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی موجودگی نے عید کے موقع پر نہ صرف سیکیورٹی کو یقینی بنایا بلکہ شہریوں کو ایک پُرامن ماحول میں عید منانے کا موقع فراہم کیا۔ ... See MoreSee Less
View on Facebook
جنوبی وزیرستان اپر پولیس22مارچ2026🚔(پی آر او) ♦عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز ڈی پی او ارشدخانPSP کے خصوصی احکامات کے مطابق ڈی ایس پی لدھا سرکل ہدایت اللہ خان کے جبکہ زیرنگرانی ایس ایچ او سراروغہ مقبول احمد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او احمدشاہ کے ضلع بھر کی طرح سراروغہ میں مثالی امن و امان اور بہترین ٹریفک انتظامات پر عوام نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے آنے والے افراد نے خاص طور پر ایس ایچ او سراروغہ مقبول خان و ایڈیشنل ایس ایچ او احمد شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سراروغہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، اور ٹریفک کی بہترین روانی کو یقینی بنانے کے باعث نہ صرف عوام نے پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں بلکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مستعدی، نظم و ضبط اور عوام دوست رویہ قابلِ تعریف ہے۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او سراروغہ مقبول خان اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کے باعث علاقے میں امن و سکون قائم رہا، جس پر وہ پولیس کے شکر گزار ہیں ... See MoreSee Less
View on Facebook