
11,697
District South Waziristan Upper Police
South Waziristan Upper District Police is very professional, punctual, well-trained, cooperative
ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل عوامی مسائل کے پرامن اور جلد حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد عدالتوں اور تھانوں کے بوجھ کو کم کرنا اور لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب فورا اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔
ڈی آر سی میں آپ ہی کے علاقے کے معزز مشران عمائدین علاقہ کے رسم و رواج کے مطابق روایتی جرگہ کے ذریعے تنازعات فریقین کے باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے حل کیا کرینگے جس کو قانونی معاونت بھی حاصل ہوگی
اس نظام سے نہ صرف لوگوں کا وقت اور وسائل بچتے ہیں بلکہ باہمی دشمنیاں، جھگڑے اور غلط فہمیاں بھی ختم ہوتی ہیں۔ یوں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ایک پرامن، خوشحال اور بھائی چارے پر مبنی معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے
جنوبی وزیرستان اپر میں ڈی آر سی بھرپور طرح سے فعال ہے اور علاقائی تنازعات کو حل کرنے کیلے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے جنوبی وزیرستان اپر کے رہائشی کسی بھی تنازعے کے حل کیلے جنوبی وزیرستان اپر ڈی ار سی کمیٹی میں اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں
ہمارا مقصد جنوبی وزیرستان اپر کے تمام تنازعات کو ختم کرکے بھائی چارے کو فروغ دینا اور ایک پرامن محبت بھرے معاشرے کا قیام ہے انشااللہ پولیس اور عوام ملکر اس مقصد کو پورا کرینگے. . .
ضلعی پولیس جنوبی وزیرستان اپر🚔
29ستمبر2025![]()
🔹ڈسٹرکٹ پولیس آفسر جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان(PSP) کے خصوصی ہدایات کے مطابق سمگلنگ کے خلاف جاری بدستور کریک ڈاون کے نتیجہ میں تھانہ سراروغہ پولیس کی بڑی کارروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد![]()
(پی آر او) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفسر جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان (PSP)کے خصوصی احکامات کے عین مطابق ایس ایچ او تھانہ سراروغہ سب انسپکٹر نیاز محمد خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدوران ناکہ بندی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوے دو عدد گاڑیاں برآمد کرلی جن کو قانونی کاروائی پوری ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ کے حوالے کردی گئی
واضح رہے کہ ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان (PSP)کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات، اسلحہ اور سمگلنگ کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کریک ڈاون بدستور جاری ہیں
ضلعی پولیس جنوبی وزیرستان اپر🚔
29 ستمبر2025![]()
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ارشدخان(پی ایس پی) نے قمر افشانی پبلک سکول سراروغہ کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے
اپنے خطاب میں ڈی پی او نے کہا کہ تعلیم ہی کامیابی اور ترقی کی بنیاد ہے، محنتی اور باصلاحیت بچے ہی مستقبل میں ملک و قوم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے طلباء کو علم کے ساتھ ساتھ اخلاق، محنت اور والدین و اساتذہ کے احترام کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی تاکید کی
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے سکول انتظامیہ کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ قمر افشانی پبلک سکول کے طلباء مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا:
"اللہ کو سب سے زیادہ محبوب عمل کون سا ہے؟"
آپ ﷺ نے فرمایا:
"نماز کو اپنے وقت پر ادا کرنا۔"
میں نے کہا: پھر کون سا؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
"ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔"
میں نے کہا: پھر کون سا؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔"
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)
ضلعی پولیس جنوبی وزیرستان اپر🚔
25ستمبر2025
♦جنوبی وزیرستان اپر تھانہ مکین پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار![]()
(پی آر او) ایس ایچ او تھانہ مکین انتخاب عالم کی قیادت میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم نعیم خان ولد نورسلاجان قوم محسود سکنہ شاونگئی نسری خیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں![]()
اس کامیاب کارروائی پر علاقے کے عوام نے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس کی بروقت مداخلت سے نہ صرف قیمتی سامان واپس ملا بلکہ عوام کے اندر اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔![]()
تھانہ مکین پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رہیں گے اور کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی